ڈیرہ اسماعیل خان ،نامعلوم افراد کا حملہ ،باپ تینوں بیٹوں سمیت زخمی

جمعرات 23 مارچ 2017 18:56

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2017ء) ڈرین 19سی آر بی سی نہر کے قریب نا معلوم وجوہات کی بناء پر چار افراد نے ڈنڈے اور لوہے کے راڈ سے باپ اور تین بیٹوں کو وار کر کے زخمی کر دیا ،گومل یونیورسٹی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود میں سی آر بی سی نہر ڈرین 19پر نامعلوم وجوہات کی بناء پر شاہ عالم ،ملازم ،کاظم سکنہ بالو گانما ،دلاور اور شاکر نے ڈنڈے اور لوہے کے راڈ سے حبیب اللہ بلوچ اور اسکے تین بیٹوں بختیار ،دلاور اور شاکر کو وار کر کے زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے ،گومل یونیورسٹی پولیس نے حبیب اللہ بلوچ کی رپورٹ پر چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :