تعلیمی اداروں میں کلاس فور ملازمین کی تعداد میں اضافہ کریں گے، وزیر تعلیم پختونخوا

صوبائی حکومت میرٹ کی پالیسی پر کسی صور ت سمجھوتہ نہیںکرے گی ،عاطف خان

جمعرات 23 مارچ 2017 18:56

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2017ء) وزیر تعلیم خیبر پختونخواہ عاطف خان نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں کلاس فور ملازمین کی تعداد میں اضافہ کر رہے ہیں صوبے کے ہر سکول کے لئے ایک نئی کلاس فور آسامی کا اضافہ جلد ہوگا سرکاری ملازمین کو خیبر پختونخواہ حکومت نے بہت ساری سہولیات مہیا کی ہیں کلاس فور ملازمین کے مسائل کو میرٹ کی بنیاد پر حل کریں گے اور میرٹ پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی صدر درجہ چہارم ایسوسی ایشن ڈیرہ اسماعیل خان کریم نواز بلوچ سے پشاور میں ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کے برعکس ہم کلاس فور ملازمین کو مایوس نہیں کریں گے عدلیہ کی طرف سے کلاس فور ملازمین سے آٹھ گھنٹے ڈیوٹی لینے کے فیصلے کو من و عن تسلیم کرتے ہیں ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں اس موقع پر کریم نواز بلوچ نے وزیر تعلیم خیبر پختونخواہ کو کلاس فور ملازمین کے مسائل خصوصاً چوکیداروں سے آٹھ گھنٹے ڈیوٹی لینے کے مسئلہ پر بات چیت کی اس موقع پر ضلعی صدر نے وزیر تعلیم خیبر پختونخواہ کیطرف سے درجہ چہارم ملازمین کے مسائل میں دل چسپی لینے پر انکا شکریہ ادا کیا اور انکو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر ضلعی پریس سیکرٹری شاہد مروت،علائو الدین خان گنڈہ پور ،اشرف علی ،اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :