جڑواں شہروں کی فضاء طیاروں کی گھن گرج سے گونج اٹھی

بزرگ ، جوان اور بچے گھروں کی چھتوں اور سڑکوں پر نکل کر جے ایف 17تھنڈر ، کوبر، پوما اور ایم آئی17 سمیت دیگر جنگی طیاروں کو دیکھ محظوظ ہوتے رہے

جمعرات 23 مارچ 2017 18:43

جڑواں شہروں کی فضاء طیاروں کی گھن گرج سے گونج اٹھی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2017ء)جڑواں شہروں اسلام آباد راولپنڈی کی فضاء جے ایف 17تھنڈر اور کوبرا ، پوما اور ایم آئی17طیاروں سے گونجتی رہی ، شہری لطف اندوز ہوتے رہے ، بچے جہازوں کو دیکھ کر خوشی سے شور مچاتے نظرآئے۔تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کے حوالے سے منعقدہ پریڈ کے دوران کوبرا، پوما اور ایم آئی 17 سمیت 19 طیاروں نے زبردست فلائی مارچ کا مظاہرہ کیا جب کہ جے ایف 17 تھنڈر اور ایف سولہ طیاروں کی گھن گرج سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی کی فضائیں گونج اٹھیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ شیر دل اسکوارڈن اور ایس ایس جی کمانڈوز کے دستوں نے بھی فضا میں شاندار کرتب دکھا کر حاضرین کو داد دینے پر مجبور کردیا۔ پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کے ہیلی کاپٹر اور زولو لائٹرز نے بھی فضا میں شاندار کرتب دکھا کر دیکھنے والوں پر اپنی ہیبت طاری کی۔ بغیر پائلٹ کے براق طیارے کی بھی رونمائی کرائی گئی، براق طیارے مسلسل 8 گھنٹے تک پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جبکہ بزرگ ،نوجوان اور بچے گھروں کی چھتوں پر چڑھ کر اور ایکسپریس ہائی وے سمیت دیگر سڑکوںپر نکل کر فضائی کرتب سے محظوظ ہوتے رہے اور بچے خوشی سے شور شرابا کرتے رہے جبکہ نوجوان پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے نظر آئے۔