یوم پاکستان کی تقریب: خواجہ آصف تسبیح پڑھتے رہے

جمعرات 23 مارچ 2017 18:43

یوم پاکستان کی تقریب: خواجہ آصف تسبیح پڑھتے رہے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2017ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی تسبیح توجہ کا مرکز بنی رہی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان پریڈ میں صدر مملکت ممنون حسین ، وزیراعظم میاں نوازشریف اور اعلیٰ عسکری قیادت کے ہمراہ وزیر دفاع خواجہ آصف بھی سلامی کے چبوترے پر براجمان تھے اس دوران وہ ہاتھ میں تسبیح پکڑے ہوئے تھے اور ذکر اذکار کرتے نظر آئے اور ان کی تسبیح توجہ کا مرکز بنی رہی۔