سندھ ،کاغذات نامکمل ہونے اورٹیکس کی عدم ادائیگی پرسینکڑوںگاڑیاںکوتحویل میں لے لیاگیا

جمعرات 23 مارچ 2017 18:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2017ء) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ کی جانب سے گاڑیوں کے ٹیکس نادہندگاں کیخلاف 20 مارچ سے شروع کی جانے والی مہم کے دوران پورے سندھ سے کاغذات نامکمل ہونے اورٹیکس کی عدم ادائیگی پرسینکڑوںگاڑیاںکوتحویل میں لے لیاگیا،ابتک 6378 گاڑیوں کو کراچی (3136) ، حیدرآباد (1151)، سکھر (577) ،لاڑکانہ (516) ، میرپورخاص (575) اور شہید بینظیر آباد (423) میں چیک کیا گیا۔

(جاری ہے)

چیکنگ کے دوران 263 گاڑیوں کو ٹیکس کی عدم ادائیگی اور دستاویزات کی کمی کے باعث ضبط کرلیا گیا جبکہ 784 گاڑیوں کے کاغذات بھی قبضے میں لئے گئے تاہم ٹیکسز اور جرمانے کی ادائیگی کے بعد 366 گاڑیوں کے کاغذات واپس کردئیے گئے۔مہم کے دوران ابتک کراچی میں 126،718 روپے، حیدرآباد میں 269،424 روپے ، سکھر میں 211،229 روپے، لاڑکانہ میں 161،090 روپے ، میرپورخاص میں 188،445 روپے اور شہید بینظیر آباد میں 199،886 روپے ٹیکس اور مجموعی طور پر 152،469 روپے جرمانے کے وصول کئے گئے۔

صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکیسش وانسداد منشیات مکیش کمار چاولہ نے جاری روڈ ٹیکس مہم پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ھوئے افسران کو مہم تیز کرنے کی ہدایت کی ھے اور مذید کہا ھے کہ افسران مہم کے دوران اعلی اخلاق اور بہترین تعاون کا مظاہرہ کریں #

متعلقہ عنوان :