چائنہ موبائل کے خالص منافع میں 0.2فیصد کا اضافہ

جمعرات 23 مارچ 2017 18:36

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) چائنہ موبائل جو چین کی سب سے بڑی ٹیلی کام سروسز فراہم کرنے والی کمپنی ہے نے اعلان کیا کہ گزشتہ سال اس کا منافع0.2فیصد کے اضافے 108.7بلین یوئین (15.8بلین امریکی ڈالر) ہوگیا ہے ۔کمپنی کی جاریا آمدن بھی 6فیصد سالانہ کے اضافے سے 2016میں 708.4بلین یوئین ہوگئی ہے ۔ آمدن میں یہ اضافہ زیادہ تر وائرلیس ڈیٹا ٹریفک کی آمدن کی وجہ سے ہوا ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 43.5فیصد زیادہ رہی ہے ۔

(جاری ہے)

کمپنی کی تاریخ میں ایساپہلی مرتبہ ہوا کہ وائرلیس ڈیٹا ٹریفک آمدن کا سب سے بڑا ذریعہ بن گیا ہے ۔ کمپنی کے مطابق وائرلیس ڈیٹا ٹریفک کی آمدن وائس،ایس ایم ایس اور ایم ایم ایس کی مشترکہ آمدنی سے زیادہ ہوگئی ہے ۔کمپنی کے موبائل گاہکوں کی تعداد 2016میں 22ملین سے زیادہ کے اضافے کے ساتھ 849ملین ہوگئی ہے ۔دریں اثناء گزشتہ سال کمپنی میں 223ملین فورجی گاہکوں کو مجموعی اضافہ ہوا ہے اس طرح فورجی گاہکوں کی مجموعی تعداد535ملین ہوگئی ہے ۔ 2016میں قائم کئے جانے والے 0.4ملین نئے فورجی بیس اسٹیشنوں کے ساتھ چائنہ موبائل کا اب دنیا کا سب سے بڑا فورجی نیٹ ورک ہے جو 1.3بلین سے زائد آبادی کو خدمات فراہم کر رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :