چین کایوم پاکستان پریڈ میں چینی فوجی دستے کی شرکت پر فخر کا اظہار

چینی فوجی دستے کی شرکت نے پاک چین دوستی میں ایک نئے باب کا اضافہ کیا ،پاکستان میں چین کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن لیجیان چائو کا ٹوئٹر پیغام چینی فوجی دستے کی شاندار پر مارمنس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پاکستانی عوام میں مقبول

جمعرات 23 مارچ 2017 18:32

چین کایوم پاکستان پریڈ میں چینی فوجی دستے کی شرکت پر فخر کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) چین نے یوم پاکستان پریڈ میں چینی فوجی دستے کی شرکت پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی فوجی دستے کی شرکت نے پاک چین دوستی میں ایک نئے باب کا اضافہ کیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پاکستان میں چین کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن لی جیان چائو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں پاک چین دوستی زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہوئے کہا ہے کہ چینی فوج کے دستے کی یوم پاکستان پریڈ میں شرکت پر فخر ہے،اس نے پاک چین دوستی میں ایک نئے باب کا اضافہ کیا ہے۔

دوسری طرف چینی فوجی دستے کی یوم پاکستان پریڈ میں شاندار پر مارمنس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جسے پاکستانی عوام میں خوب سراہا جا رہا ہے ۔ پاکستان کے عوام کے دلوں میں چینی دوستی کی قدر مزید بڑھ گی ہے …(خ م)