تحریک انصاف مسلم لیگ (ن) کی فلاحی سکیموں پر سیاست کرتی ہے،تحریک انصاف کونسلر کی سیٹ کیلئے بھی ہارس ٹریڈنگ کرتی ہے،اسدقیصر پر الزامات لگنے کے بعد سپیکر کا عہدہ رکھنے کا جواز نہیں رہتا

وزیراعظم کے مشیر انجینئرامیر مقام کا نوشہرہ میں یوم پاکستان کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب

جمعرات 23 مارچ 2017 18:32

تحریک انصاف مسلم لیگ (ن) کی فلاحی سکیموں پر سیاست کرتی ہے،تحریک انصاف ..
نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) وزیراعظم کے مشیر انجینئرامیر مقام نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی فلاحی اسکیموں پر تحریک انصاف سیاست کرتی ہے،تحریک انصاف کونسلر کی سیٹ کیلئے بھی ہارس ٹریڈنگ کرتی ہے،اسدقیصر پر الزامات لگنے کے بعد اسپیکر کا عہدہ رکھنے کا جواز نہیں رہتا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نوشہرہ میں یوم پاکستان کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا ہے کہ اپنے اختیارات کو ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے استعمال کیا،مسلم لیگ (ن) کی فلاحی اسکیموں پر تحریک انصاف سیاست کرتی ہے،تحریک انصاف کونسلر کی سیٹ کیلئے بھی ہارس ٹریڈنگ کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ایک سوچ کے تحت نظریاتی سیاست کرتی ہے،اسدقیصر پر الزامات لگنے کے بعد اسپیکر کا عہدہ رکھنے کا جواز نہیں رہتا۔…(خ م)