یوم پاکستان پریڈ پاکستان کے دفاع سیاسی نظریاتی اور معاشی استحکام و ترقی کی روشن علامت کا دن ہے، پریڈ میں دوست ممالک کی شرکت پوری پاکستانی قوم کیلئے اعزاز، افتخار اور کامیاب خارجہ پالیسی کی واضع دلیل تھی، وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کی خارجہ پالیسی نئی مسرتوں سے ہمکنار ہے ، ہمیں تنہا کرنے کے خواب دیکھنے والے خود تنہا ہوتے جا رہے ہیں ، محب وطن اور پر عزم قیادت کے باعث ہر آنے والا دن پہلے سے زیادہ تابناک ہو گا

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کابیان

جمعرات 23 مارچ 2017 18:08

یوم پاکستان پریڈ پاکستان کے دفاع سیاسی نظریاتی اور معاشی استحکام و ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ یوم پاکستان پریڈ پاکستان کے دفاع سیاسی نظریاتی اور معاشی استحکام و ترقی کی روشن علامت کا دن ہے، پریڈ میں دوست ممالک کی شرکت پوری پاکستانی قوم کیلئے اعزاز، افتخار اور کامیاب خارجہ پالیسی کی واضع دلیل تھی، وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کی خارجہ پالیسی نئی مسرتوں سے ہمکنار ہے ، ہمیں تنہا کرنے کے خواب دیکھنے والے خود تنہا ہوتے جا رہے ہیں ، محب وطن اور پر عزم قیادت کے باعث ہر آنے والا دن پہلے سے زیادہ تابناک ہو گا۔

جمعرا ت کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 23 مارچ کی پریڈ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دفاع سیاسی نظریاتی اور معاشی استحکام و ترقی کی روشن علامت کا دن تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پریڈ میں خاص طور پر دوست ممالک سعودی عرب، ترکی ، جنوبی افریقہ اور عوامی جمہوریہ چین کے فوجی دستوں کی پہلی دفعہ شرکت پوری پاکستانی قوم کے لیے اعزاز اور افتخار کی بات تھی اورکامیاب خارجہ پالیسی کی واضع دلیل تھی،یہ شرکت اس بات کا پیغام تھی کہ ہمارے باہمی رشتے ، باہمی سلامتی اور دفاع کے ساتھ ساتھ تعمیروٴْترقی کیلئے مرحلوں میں داخل ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات اس امر کا بھی ثبوت ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کی خارجہ پالیسی نئی مسرتوں سے ہمکنار ہے اور ہمیں تنہا کرنے کے خواب دیکھنے والے خود تنہا ہوتے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج کی تقریب قومی ہم آہنگی اور جذبہ حب الوطنی کی بے مثال نمونہ تھی،ہمارے چاقو چوبندفوجی دستوں کی پریڈ سے عوام کے دلوں میں ایک تازہ لہر دوڑی۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد نے جہاں دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے وہاں امن اور سکون کا ایک نیا ماحول پیدا ہورہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج کی پریڈ اس نئے ماحول کا شاندار مظاہرہ تھی،آج قوم کو یہ پیغام بھی ملا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان خارجہ پالیسی ،قومی سلامتی ، دفاع اور معاشی ترقی کے شعبے میں ثابت قدمی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے اور اس محب وطن اور پر عزم قیادت کے باعث ہر آنے والا دن پہلے سے زیادہ تا بناک ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ آج کی پریڈ نے یہ پیغام بھی دیا کہ نہ صرف ہمارے دوست ممالک پوری ثابت قدمی سے ہمارے ساتھ کھڑے ہیں بلکہ اس پیغام کو بھی تقویت ملی ہے کہ پاکستان کی سلامتی ترقی اور خوشحالی میں پاکستان کے ساتھ شریک سفر ہونا چاہتے ہیں ،یہ نئے ابھرتے ہوئے روشن اور تابناک پاکستان کی نوید ہے ،میں آج کی پریڈ میں شریک دوست ممالک کے فوجی دستوں اپنی بہادر مسلح افواج اور عوام کو دلی مبارک باد پیش کرتی ہوں