انقرہ ، پاکستانی سفارتخانے میں یوم پاکستان کی تقریب کا انعقاد،پاکستانی سفیر سہیل محمود نے قومی پرچم لہرایا

جمعرات 23 مارچ 2017 17:59

انقرہ ، پاکستانی سفارتخانے میں یوم پاکستان کی تقریب کا انعقاد،پاکستانی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء) ترکی کے دارالحکومت انقرہ کے پاکستانی سفارتخانے میں یوم پاکستان کے موقع پر منعقدہ تقریب میں پاکستان کے سفیر سہیل محمود نے قومی پرچم لہرایا۔

(جاری ہے)

انقرہ سے موصول ہونے والے پیغام کے مطابق تقریب میں پاکستانی برادری، ترکی کی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم طلباء، سفارتخانے کے اہلکاروں اور ان کے خاندان سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ پاکستان کے سفارتخانہ کے سکول کے طلباء نے اس موقع پر قومی نغمے گائے جبکہ پاکستانی سفیر نے یوم پاکستان کے حوالے سے صدر اور وزیراعظم کے خصوصی پیغامات پڑھے۔

متعلقہ عنوان :