پاکستان ڈے شوٹنگ بال ٹورنامنٹ شروع،اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل فہیم الدین میمن نے افتتاح کیا

جمعرات 23 مارچ 2017 17:48

پاکستان ڈے شوٹنگ بال ٹورنامنٹ شروع،اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل فہیم الدین ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) یوم پاکستان کے موقع پر کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن اور بلدیہ کورنگی کے زیر اہتمام سندھ اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے واحد اسپورٹس کمپلیکس پر "پاکستان ڈے SSBکپ شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا ۔اس موقع پر منعقدہ افتتاحی تقریب میں مہما ن خصوصی اسسٹنٹ کمشنر شاہ فیصل فہیم الدین میمن نے پروقار تقریب میں کیک کاٹ کر یوم پاکستان فیسٹیول کے حوالے سے منعقدہ شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا اس موقع پر سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد ،جوائنٹ سیکریٹری عارف ایڈوکیٹ ،کراچی کے صدر حاجی غلام محمد خان ،خازن اعجاز احمد ،پاکستان یوگا اسپورٹس اسپورٹس فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری خالد بروہی ،سندھ جوڈو ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اور قومی جوڈو کوچ محمد رفیق ،سلیم الدین انصاری ،محمد حنیف ،افتخار احمد اور کھیلوں سے وابستہ دیگر شخصیات بھی موجود تھیں ۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر فہیم الدین میمن نے کہاکہ شوٹنگ بال سمیت کھیل کے ہر شعبے کو فروغ دیکر معاشرے میں سدھار اور قیام کو فروغ دیا جاسکتا ہے انہوں نے کہاکہ منفی سرگرمیوں سے نوجوانوں کو در رکھنے کے لئے کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنا ضروری ہے فہیم میمن نے کہاکہ ضلع انتظامیہ کورنگی کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے انہوںنے یوم پاکستان پر شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کے انعقاد پر منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا اور انہیں ضلعی انتظامیہ کورنگی کی جانب سے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلا یا تقریب سے اپنے خطاب میں کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان نے کہاکہ ضلع کورنگی میںکھیل سمیت ہر شعبے میں ٹیلنٹ موجود ہے اگر ہم اپنے نواجوانوں کی بہتر نگہداشت اور ان کی سرپرستی کریں تو ضلع کورنگی سمیت مضافاتی علاقوں میں آباد ہمارے یہ نوجوان دنیا میں اپنے ٹیلنٹ کا لوہا منواسکتے ہیں غلام محمد خان نے چیئر مین بلدیہ کورنگی سندھ نیئر رضا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہ امر باعث مسرت ہے کہ چیئر مین بلدیہ کورنگی علاقائی ترقی کے ساتھ کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے اور کھلاڑیوں کی سرپرستی کے ھوالے سے بھی اقدامات کررہے ہیں ۔

بعد ازاں شوٹنگ بال کا افتتاحی میچ ڈرگ روڈ شوٹنگ بال کلب اور اور داتا شوٹر شوٹنگ بال کلب کے مابین کھیلا گیا ۔

متعلقہ عنوان :