پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ ،سنسنی خیزانکشافات سامنے آگئے

شرجیل خان نے دو ڈاٹ بالز جواریوں کے کہنے پر کھیلیں،شاہ زیب کے بکیز کے ساتھ رابطوں کی بھی تصدیق محمد عرفان اور خالد لطیف نے بھی بکیز سے رابطے کئے،شاہ زیب حسن دیگر کھلاڑیو ں کو اکسانے میں ملوث

جمعرات 23 مارچ 2017 17:48

پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ ،سنسنی خیزانکشافات سامنے آگئے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سپاٹ فکسنگ میں نیا پنڈورا بکس کھل گیا۔شرجیل خان نے دو ڈاٹ بالز جواریوں کے کہنے پر کھیلیں،شاہ زیب کے بکیز کے ساتھ رابطوں کی بھی تصدیق ہوگئی۔ محمد عرفان اور خالد لطیف نے بھی بکیز سے رابطے کئے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے۔

اینٹی کرپشن یونٹ کی ابتدائی تحقیقات میں چشم کشا انکشافات ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد یونائیٹڈ کے شرجیل خان نے پی ایس ایل میں 2 ڈاٹ بالز جواریوں کے کہنے پر کھیلیں۔ پاکستان سپر لیگ کے دوران بکیز کے ساتھ شاہ زیب حسن کے رابطوں کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق شاہ زیب حسن دیگر کھلاڑیو ں کو بھی اسپاٹ فکسنگ پر اکسانے کا الزام بھی ہے۔ محمد عرفان اور خالد لطیف کا جرم بظاہر چھوٹا ہے مگر دونوں نے بکیز کے رابطوں سے متعلق کرکٹ بورڈ کو نہیں بتایا۔شرجیل خان بھی خود پرعائد الزامات کو ابھی تک بے بنیاد قرار دے رہے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد تمام ریکارڈ اور شواہد ٹریبونل کو فراہم کیے جائیں گے جو شواہد کی روشنی میں ایک ماہ میں فیصلہ کرے گا۔

متعلقہ عنوان :