اسلام آباد یونائیٹڈ کے غیر ملکی کھلاڑیوں کی جانب سے پاکستانیوں کو یوم پاکستان پر مبارکباد

سیمیوئل بدری،ڈیوڈ ملان اور سٹیفن فن نے اپنے ویڈیو پیغامات میں مبارکباد دی ، دل دل پاکستان ملی نغمے بھی گنگنائے

جمعرات 23 مارچ 2017 17:48

اسلام آباد یونائیٹڈ کے غیر ملکی کھلاڑیوں کی جانب سے پاکستانیوں کو ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے غیر ملکی کھلاڑیوں کی جانب سے پاکستانیوں کو یوم پاکستان پر مبارکبادی پیغام ۔ سیمئیول بدری،ڈیوڈ ملان اور فن نے اپنے ویڈیو پیغامات میں پاکستانی قوم کو 77ویں یوم پاکستان کی مبارکباد دیتے ہوئے ملی نغمے بھی گنگنائے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ ٹیم کے غیر ملکی کھلاڑی بھی یوم پاکستان کی خوشیوں میں رنگ گئے جنہوں نے پاکستانی قوم کے نام مبارکباد کے پیغامات جاری کر دیے۔

غیر ملکی کھلاڑیوں نے اپنے ویڈیو پیغامات میں پاکستانی قوم کو 77ویں یوم پاکستان کی مبارکباد دیتے ملی نغمے میں گنگنائے۔ڈیوڈ ملان کا کہنا تھا کہ ان کی طرف سے پاکستانی قوم خصوصاٴْٴْ اسلام آباد یونائیٹڈ کے فینز کو یوم پاکستان مبارک ہو۔میلان نے ملی نغمہ’’دل دل پاکستان جان جان پاکستان ‘‘ بھی گنگنایا اور پاکستانیوں کے دل جیت لیے۔ ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی سیمئیول بدری نے اپنے پیغام میں سب کو متحد رہنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کامیابی اتحاد سے ہی حاصل ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :