جماعة الدعوة ضلع باغ کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے حوالے سے ریلی کا انعقاد

جمعرات 23 مارچ 2017 17:45

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) جماعة الدعوة ضلع باغ کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے حوالے سے ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی پورے بازار کا چکر لگانے کے بعدحیدری چوک میں جلسہ عام کی شکل اختیار کرگیا جلسہ عام سے جماعةالدعوة کے ضلعی امیر ابو صہیب ،صدر مہاجر کیمپ چوہدری عبدالواحد،سردار بشارت بادشاہ ایڈووکیٹ،سردار لعل خان،قاضی دائود،حکیم ابو انس،شفیق کشمیری،عبدالغنی لون،حاجی افتخار مغل،محمد ابوبکر خان،سعید الرحمن،اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہآج کے دن 23مارچ 1940کو برصغیر کے مسلمانوںنے دو قومی نظریے کی بنیاد پرپاکستان کو علیحدہ ملک کے طور پر وجود میں لانے کے لیے قراراداد پاس کی تھی ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ نظریہ پاکستان کی اس احساس کو زندہ رکھیں گے اور ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے جو ہمارے بزرگوں نے لاکھوں کی تعداد میں دی ہیںاسی نظریہ کی بنیاد پر ہم مقبوضہ کشمیر کو آزاد کروا کر پاکستان کا حصہ بنائیں گیاور تکمیل پاکستان کا وہ خواب پورا کریں گے جس کے لیے کشمیری قوم نے لاکھوں قربانیاں پیش کی ہیںآ خر میں ایک قرارداد کے زریعے نظریہ پاکستان کے محافظ پروفیسر حافظ محمد سعید کی نظر بندی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔