محکمہ سماجی بہبود ضلع حیدرآباد کے زیر اہتمام دو روزہ تربیتی پروگرام برائے معذور افراد کا انعقاد

جمعرات 23 مارچ 2017 17:45

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء) محکمہ سماجی بہبود ضلع حیدرآباد کے زیر اہتمام دو روزہ تربیتی پروگرام برائے معذور افراد کا انعقاد کیاگیا جس کا مقصد ملکی و غیر ملکی قوانین برائے معذورین سے آگاہی دینا ہے اور ہنر مندی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ان کو باور کرانا ہے کہ معذور ہیں مجبور نہیں پروگرام میں محکمہ سماجی بہبود سندھ کی ڈائریکٹر پی سی آر ڈی پی ریاض فاطمہ ،ناصر قزلباش ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر پی سی آر ڈی پی ثنا ناز ، سید ساجد علی حسین ساجد ڈبلیو ایچ او اسلام آباد سے اور ڈاکٹر مدحت چانڈیو ، و ارالسکون کراچی نے ٹریننگ دی محکمہ سماجی بہبود حیدرآباد سے سیدہ بانو رضوی ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ کیو، محبوب زمان ، ڈپٹی ڈائریکٹر وی اے نے ٹریننگ کے کامیاب انعقاد پر پی سی آر ڈی پی اور ڈبلیو ایچ او کا شکریہ ادا کیااس پروگرام میں معذور افراد اور ان کے لیے کام کرنے والی سماجی و فلاحی تنظیموں کے نمایندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اس کے علاوہ محکمہ سماجی بہبود حیدرآباد کے ضلعی افسران منیر بھٹی سید ساجد علی شاہ ، نقیب الرحمان ، رضا محمد میمن ، دانش سیال ، نور محمد شیخ ، سندس اشرف ، عزیر ابڑو اور مختیار احمد میمن نے شرکت کی ۔