پانی کی اہمیت سے متعلق بین الاقوامی ورکشاپ کی تیاریاںشروع

جمعرات 23 مارچ 2017 17:31

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء) ادارے برائے بارانی و دیہی ترقی (آباد) ترقیاتی منصوبہ بندی حکومت پنجاب کے زیر اہتمام پانی کے وسائل کے بہترین استعمال پر غور و غو ض کے لیے ایک روزہ انٹرنیشنل ورکشاپ 27 مارچ 2017 کو اسلام آباد میںمنعقد ہو گی ․ ڈائریکٹر جنرل (آباد) فاروق حمید شیخ نے بتایا ہے کہ ورکشاپ میں قومی اور بین الاقوامی شہریت یافتہ آبی ماہرین , سرکاری ونجی ادارو ںکے نمائندے اور تمام سٹیک ہولڈرز شرکت کریں گے ۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی اینڈ ڈی اس موقع پر مہمان خصوصی ہوں گے ۔انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر بارش کے پانی کو جمع کر کے استعمال میں لانے , پانی کے وسائل کو ضائع ہونے سے بچانے اور ذخیرہ کیے گئے پانی کے استعمال کے منصوبوں پر غور کیا جائے گا ․ ڈی جی آباد فاروق حمید شیخ نے کہا کہ پانی کے وسائل کے ضیاع کو روکنا دور حاضر کی اشد ضرورت ہے ․ جس کے لئے مختلف ادارو ںکے اشتراک سے پاکستان میں بین الاقوامی سطح پر ورکشاپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ جس میں مرتب کی جانے والی سفارشات حکومت کو پیش کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :