صنعتی نمائش 25 مارچ سے صنعت زار کے ادارے میں منعقد ہو گی

جمعرات 23 مارچ 2017 17:31

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء)محکمہ سماجی بہبود و بیت المال پنجاب کے زیر اہتمام راولپنڈی میں دو روزہ صنعتی نمائش 25 اور 26 مارچ 2017 ء صنعت زار کے ادارے میں منعقد ہو گی۔

(جاری ہے)

ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر راولپنڈی محمد اسلم میتلا کے مطابق یوم پاکستان کے حوالے سے دو روزہ نمائش میں محکمہ سماجی بہبود اور دیگر اداروں و سماجی تنظیموں کی طرف سے اسٹال لگائے جائیں گی جہاں مختلف نوعیت کی اشیاء رکھی جائیںگی۔ نمائش میں منتخب عوامی نمائندے ، خواتین کارکنان اور مختلف شعبہ زندگی کے افراد کے علاوہ سماجی بہبود کی مشاورتی کمیٹیوں کے اراکین شرکت کریں گے۔