ضلع چکوال میں یوم پاکستان پورے ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

جمعرات 23 مارچ 2017 17:26

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء) ضلع چکوال میں یوم پاکستان پورے ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔اس موقع پر یوم پاکستان کے حوالے سے تین تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی طرف سے کمیونٹی سنٹر میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔پریس کلب چکوال میں بھی یوم پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں کے عنوان سے سیمینار منعقد ہوا۔

جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس لائن چکوال میں اس اہم موقع پر ڈی پی او ملک سکندر حیات کی طرف سے شہدائے پولیس کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے بڑی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پولیس لائن کی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر چکوال ڈاکٹر عمر جہانگیر تھے۔چیئرمین ضلع کونسل ملک طارق ڈھلی ،وائس چیئرمین چوہدری خورشید بیگ،چیئرمین بلدیہ چوہدری سجاد احمد خان اور پولیس شہداء کے ورثاء خصوصی طور پر شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

پولیس لائن میں یاد گارِ شہداء پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر جہانگیر،ڈی پی او چکوال ملک سکندر حیات نے یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے۔ بعد ازاں پولیس لائن کے وسیع ہال میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر مرزا طاہر سکندر،ڈی ایس پی صدر کاظم علی نقوی،وائس چیئرمین ضلع کونسل چوہدری خورشید بیگ،چیئرمین بلدیہ چوہدری سجاد احمد خان،چیئرمین چکوال پریس کلب خواجہ بابر سلیم تمغہ امتیاز،ڈی پی او ملک سکندر حیات اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر جہانگیر نے خطاب کرتے ہوئے پولیس شہداء کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران اور جوانوں نے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کر کے ہم سب کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

اور ہم کبھی بھی اپنے شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دینگے۔جن دیگر شرکاء نے شرکت کی ان میں اے ڈی سی جی تنویر الرحمن،اسسٹنٹ کمشنر شاہد یعقوب،ڈی او ایجوکیشن ڈاکٹر غلام مرتضیٰ،اے سی لاوہ میاں محمد نذیر،ڈی ایس پی تلہ گنگ مہر فضل عباس،ڈی ایس پی چوآسیدنشاہ حفیظ اولک،کے علاوہ ضلع بھر کے تمام ایس ایچ او صاحبان شامل تھے۔تقریب کے آخر میں پولیس افسران اور شہداء کے ورثاء میں تحائف تقسیم کیے گئے۔اور پرتکلف ظہرانہ کا اہتمام بھی کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :