مارچ 1940ایک عہد کا دن تھا جس کے بعد ملک حاصل کرنے کے لیے بہت بڑی قربانیاں دی گئیں‘ڈپٹی کمشنر اٹک

جمعرات 23 مارچ 2017 17:11

اٹک23مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء)ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات نے کہا ہے کہ 23مارچ 1940ایک عہد کا دن تھا جس کے بعد ملک حاصل کرنے کے لیے بہت بڑی قربانیاں دی گئیں اور ہم ایک الگ ملک بنانے میں کامیاب ہو گئے انگریز کی غلامی اور ہندو کی سازشوں سے جان چھڑائی اور اپنے ملک کو الگ کر کے آزادی سے اپنی سر زمین پر سانس لے رہے ہیں اس کامیابی کا سہرا ہمارے بزرگوں کے سر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائن اٹک میں 23مارچ کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا‘ اس موقع پر تقریب کے میزبان ڈی پی او اٹک زاہد نواز مروت کے علاوہ ممبر صوبائی اسمبلی شاویز خان ،والد کیپٹن اسفند یار شہید ڈاکٹر فیاض بخاری،ممبران امن کمیٹی،مولانا توحید الحسن توحیدی ،سید خادم حسین نقوی،دیگر پولیس اہلکاران و افسران ،شہدا کے اہل خانہ موجود تھے ،ڈی سی اٹک نے کہا کہ ہم ایک ملک بنانے میں کامیاب ہو گئے مگر ہمارے خلاف سازشیں نہ رکیں اور دہشت گردی کی شکل میں ہمارے ملک میں موجود ہیں ہم سب کو مل کر اس ناسور کو ختم کر کے اس طرح آزادی حاصل کرنا ہو گی جس طرح ہم ہندو سامراج اور انگریز کی غلامی سے آزاد ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک انشا ء اللہ ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہو گا’ اس موقع پر انہوں نے پولیس شہدا ء کے لواحقین کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر ڈی پی او اٹک زاہد نواز مروت،ممبر صوبائی اسمبلی شاویز خان ،ڈاکٹر فیاض بخاری نے بھی 23مارچ کے حوالے سے خطاب کیا ،قبل ازیںپولیس لائن میں یاد گار شہدا ء پر پھول چڑھائے گئے ۔

(جاری ہے)

dst/mhn/mrb 1700 ;@ }خ*…ً$}خ*…ً }خ*…ً$}خ*…ً }خ*…ً})}$`mخ*ی* `mخ*ی*$`mخ*ی* `mخ*ی*$`mخ*ی* `mخ*ی*$`mخ*ی* `mخ*ی* `mخ*ی*$`mخ*ی*& `mخ*ی*$`mخ*ی* `mخ*ی*$`mخ*ی* `mخ*ی*$`mخ*ی* `mخ*ی*$`mخ*ی* `mخ*ی*$`mخ*ی* `mخ*ی*) `mخ*ی*`mز*`mGي* 222۴زF