ٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میںیوم پاکستان کے حوالہ سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد ، 23مارچ تجدید عہد کا دن ہے ،مقر رین

جمعرات 23 مارچ 2017 17:09

ٹوبہ ٹیک سنگھ۔23 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء) یوم پاکستان کے حوالہ سے ایک پروقار تقریب ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں منعقد ہوئی ،جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر معظم اقبال سپرا نے کی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد خاور شہزاد ،ڈی پی او عثمان اکرم گوندل ،اراکین صوبائی اسمبلی میاں محمد رفیق ،چوہدری امجد علی جاوید ،سابق ضلع ناظم چوہدری عبدالستار اور وائس چیئرمین ضلع کونسل سید اختر عباس کرمانی نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی ،تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس عبدالغفور چوہدری، اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ محمد شفیق ،اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ سید تنویر مرتضیٰ ،اسسٹنٹ کمشنر پیر محل حافظ محمد نجیب ،اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ خالد محمود ،ڈی ایس پی سپیشل برانچ رحمن قادر ،ڈی ایس پی صدر عاطف عمران قریشی ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عطاء الرحمن بلوچ ، صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر منظر پھلوری ، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری ارشاد احمد ،ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر میاں منظور احمد ناز ،مسلم لیگ اقلیتی ونگ کے ضلعی صدر رشید جلال ،پاکستان ہاکی ٹیم سے تعلق رکھنے والے معروف ہاکی کھلاڑیوں سمیت مختلف محکموں کے افسران ،سکولز کے طلبا وطالبات اور سول سوسائٹی کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، یوم پاکستان کے حوالہ سے منعقد ہونے والی اس تقریب کیلئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے ،اور ضلع کچہری کے احاطہ کے ارد گرد پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی ، تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا ،ڈپٹی کمشنر معظم اقبال سپرا ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر احمد خاور شہزاد ،ڈی پی او عثمان اکرم گوندل ،چوہدری عبدالستار اور اراکین اسمبلی نے پرچم کشائی کی ، جبکہ ریسکیو 1122اور پولیس کے چاک و چوبند دستہ نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی ،یوم پاکستان کے حوالہ سے شہر میں مختلف مقامات پر سرکاری انتظامیہ کی طرف سے پینا فلیکس بھی آویزاں کئے گئے ہیں، تقریب میں مختلف سکولز کے ننھے طلبا و طالبات نے ملی نغمے اور ٹیبلوز پیش کرکے حاضرین سے خوب داد وصول کی ۔

(جاری ہے)

جبکہ صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر منظر پھلوری نے بھی یوم پاکستان کے حوالہ سے وطن کی محبت میں اپنے اشعار میں جذبات کا اظہار کیا ،جبکہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر احمد خاور شہزاد ،میاں محمد رفیق ،چوہدری امجد علی جاوید و دیگر مقررین نے کہا کہ 23مارچ تجدید عہد کا دن ہے ،اس ملک کو حاصل کرنے اور اسکو سلامت رکھنے کیلئے ہمارے جن لوگوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہم انہیں کبھی نہیں بھول سکتے ۔

آج دشمن طاقتوں نے اسکے خلاف سازشیں شروع کررکھی ہیں اور ملک اس وقت حالت جنگ میں ہے ،اور ہم سب کو مل کر دشمن کی سازشوں کا مقابلہ کرنا ہوگا ،پوری قوم وطن عزیز کا دفاع کرنے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی ،تقریب میں صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر منظر پھلوری سمیت نمایاں کارکردگی کے حامل طلبا وطالبات اور سرکاری ملازمین میں تعریفی سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :