عارفوالا ٹریفک حادثہ میں پٹرولنگ پولیس کاا ہلکار جاں بحق

جمعرات 23 مارچ 2017 17:09

عارف والا۔23 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء) ٹریفک کے المناک حادثہ میں پٹرولنگ پولیس کا اہلکار جاں بحق ہو گیا۔تفصیل کے مطابق جمعرات کونواحی گائوںکے نزدیک تیزرفتار کار میں سوار پٹرولنگ پولیس کا اہلکار عدنان خلیل ولد محمد خالد سکنہ لاہور سٹرک کنارے کھڑے آلوئوں سے لوڈ ٹرالر کے نیچے گھس گئی جس کی زد میں آکر عدنان خلیل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس مصرو ف تفتیش ہے بتایا گیا ہے کہ عدنان خلیل اپنے اہلخانہ کو ملنے نواحی گائوں131/EB آیا تھا کہ واپسی پر حادثہ ہوگیا ۔