وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ میں پیپلزپارٹی ارکان اسمبلی کی آمدپرغیراعلانیہ پابندی عائد

فریال تالپورنےبھی جاناچھوڑدیا،وزیراعلیٰ سندھ کےصرف چنددوستوں کومہمانوں کی لسٹ میں شامل کیاگیا۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 23 مارچ 2017 16:51

وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ میں پیپلزپارٹی ارکان اسمبلی کی آمدپرغیراعلانیہ ..
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23مارچ2017ء) : پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت کی ہدایت پروزیراعلیٰ ہاؤس سندھ میں میں پیپلزپارٹی کےارکان اسمبلی اوررہنماؤں کی آمدپرغیراعلانیہ پابندی عائد کردی گئی ہے،فریال تالپورنےبھی جاناچھوڑدیا،وزیراعلیٰ سندھ کے صرف چند دوستوں کومہمانوں کی لسٹ میں شامل کیاگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سے ملنے کیلئے پیپلزپارٹی کےارکان اسمبلی وزیراعلیٰ ہاؤس کے افسران کی منتیں کرتےہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ مرادعلی شاہ نےصرف قریبی دوستوں کووزیراعلیٰ ہاؤس میں آنے کی اجازت دے رکھی ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کے دورمیں وزراء اور ارکان اسمبلی پر وزیراعلیٰ ہاؤس میں جانے پرکوئی پابندی نہیں تھی۔ جس کے باعث پیپلزپارٹی کےضلعی رہنماؤں سمیت 200افراد وزیراعلیٰ کے مہمانوں کی فہرست میں شامل تھے۔ تاہم اب مرادعلی شاہ نےصرف قریبی دوستوں کےعلاوہ دیگررہنماؤں کیلئے دروازے بند کردیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :