بحرین میں بھی یوم پاکستان جوش وجذبے سے منایا گیا پاکستانی سفارتخانے میں پرچم کشائی کی تقریب

پاکستانی سفیر جاوید ملک نے پرچم لہرایا ، پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے کی پاکستانی پرچم کو سلامی

جمعرات 23 مارچ 2017 16:57

بحرین میں بھی یوم پاکستان جوش وجذبے سے منایا گیا پاکستانی سفارتخانے ..
منامہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) یوم پاکستان کے حوالے سے بحرین میں پاکستانی سفارتخانے میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی،پاکستانی سفیر جاوید ملک نے یوم پاکستان پر پرچم لہرایا جبکہ پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے پاکستانی پرچم کو سلامی دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بحرین میں پاکستانی سفارتخانے میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی جس میں پاکستانی سفیر جاوید ملک نے پرچم لہرایا۔تقریب میں پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے پاکستانی پرچم کو سلامی دی۔تقریب میں بحرین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی۔پاکستانی سفیر نے صدر پاکستان اور وزیراعظم محمد نوازشریف کے پیغامات پڑھ کر سنائے۔

متعلقہ عنوان :