ایف آئی اے کی کراچی پاسپورٹ ویزہ توسیع کرپشن کیس کے حوالے سے کارروائی،وزارت داخلہ کا ملوث اہلکار گرفتار

جمعرات 23 مارچ 2017 16:57

ایف آئی اے کی کراچی پاسپورٹ ویزہ توسیع کرپشن کیس کے حوالے سے کارروائی،وزارت ..
ٓاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے کراچی پاسپورٹ ویزہ توسیع کرپشن کیس کے حوالے سے کارروائی کرتے ہوئے وزارت داخلہ کے ملوث اہلکار کو بھی گرفتار کرلیا،محمد ساجد نامی ملزم وزارت داخلہ میں تعینات تھا،جو کراچی پاسپورٹ آفس کے اہلکاروں سے ملی بھگت اور ویزہ توسیع معاملے میں بے ضابطگیوں میں ملوث تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کے حکم پر ایف آئی اے نے کراچی پاسپورٹ آفس ویزہ توسیع کرپشن کیس میں مزید پیشرفت کی ہے،ایف آئی اے نے اس حوالے سے وزارت داخلہ کے ملوث اہلکار کو بھی گرفتار کیا ہے،ملزم محمد ساجد ملی بھگت اور ویزہ توسیع معاملے میں بے ضابطگیوں میں ملوث تھا،ملزم مبینہ طور پر رشوت کے عوض جعلی طور پر توسیع کے کاغذات تیار کرتا تھا۔

متعلقہ عنوان :