ہم سیاسی مخالفین کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات اور انکا سیاسی میدان میں مقابلہ کر یں گے‘ آصف علی زرداری

پیپلزپارٹی کو کوئی خوفزدہ نہیں کرسکتا ُ‘(ن) لیگ پیپلزپارٹی کے لوگوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے ‘شوکت بسراء سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 23 مارچ 2017 16:57

ہم سیاسی مخالفین کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات اور انکا سیاسی میدان ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو کوئی خوفزدہ نہیں کرسکتا ہم سیاسی مخالفین کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات اور انکا سیاسی میدان میں مقابلہ کر یں گے ‘(ن) لیگ پیپلزپارٹی کے لوگوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے ‘ہم نے پہلے بھی عدالتوں میں جھوٹے مقدمات کا سامنا کیا ہے اور آئندہ بھی کر یں گے ۔

(جاری ہے)

وہ پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شوکت بسرا نے بلاول ہائوس لاہور میں ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت جنوبی پنجاب میں تنظیم سازی کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی ہے آصف زرداری نے کہا کہ جتنے چاہے مظالم ڈھائے جائیں جیالے پہلے کبھی ڈرے نہ اب گھبرائیںگے لاہو رمیںڈیرے ڈال لئے ہیں، آئندہ انتخابات میں وفاق ہی نہیں پنجاب میں بھی حکومت بنائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلاول ہائوس لاہور پاکستان کی سیاست کا مرکز ہوگا، ملتان میں بھی بلاول ہائوس بنے گا۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی سیاسی مخالفین کا ہر میدان میں مقابلہ کر کے انکو شکست بھی دیں گے ۔