برطانوی کونسلر چوہدری ایوب کی والدہ،کونسلر نسیم ایوب کی خوش دامنمختصر علالت کے بعد کوٹلی میں انتقال کر گئیں

جمعرات 23 مارچ 2017 16:54

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء)برطانوی کونسلر چوہدری محمد ایوب کی والدہ،کونسلر نسیم ایوب کی خوشدامند گزشتہ روز مختصر علالت کے بعد کوٹلی میں انتقال کر گئی،جن کی نماز جنازہ درس گاہ شریف گلہار میں ادا کی گئی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ کے بعد مرحومہ کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا،چوہدری ایوب کی والدہ کی وفات پر آزاد کشمیر کے سنئیر وزیر چوہدری طارق فاروق ،وزیر مال سردار فاروق سکندر،رکن اسمبلی ملک نواز،ٹکٹ ہولڈر نون لیگ یوسف ملک،ضلعی صدر نون لیگ راجہ محمدایوب،صحا فی یاسرحسن،خاور منہاس ایڈووکیٹ،سردار ارشاد تنویر ایڈووکیٹ،(ر)اسٹیٹ آفیسر زبیر منہاس،سابق چئیرمین بلدیہ سردار فیض چغتائی و دیگر نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی بلندی درجات اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔