کوٹلی‘مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے رہنما ملک الیاس کو مرکزی زکوة کونسل کا ممبر مقرر ہونے پر مبارکبادوں کا سلسلہ جاری

جمعرات 23 مارچ 2017 16:54

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء)راج محل سے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما ملک محمد الیاس کو آزاد کشمیرمرکزی زکوة کونسل کا ممبر مقرر ہونے پر مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے ۔مسلم لیگ ن کے رہنمایوسف ملک ایڈووکیٹ ،چیئرمین زکو ة کمیٹی یونین کونسل گلہار جمالپور قائم حسین بٹ ،محمد اشفاق سیٹھی سمیت سینکڑوں رہنمائوں و کارکنان اور بڑی تعداد میں عوام علاقہ نے ملک محمد الیاس کی رہائشگاہ دھنواں جا کر انہیں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ملک محمد الیاس نے کہا کہ راج محل شہیدوں اور غازیوں کی دھرتی ہے ۔دفاع وطن کے لئے جانیں قربان کرنے کا مرحلہ ہو یا بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر جارحیت کی بزدلانہ کاروائی ۔

(جاری ہے)

راج محل کے سپوتوں نے ہمیشہ پاک فوج کے شانہ بشانہ اپنا کردار ادا کیا ۔آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 2016کو ہونے والے انتخابات میں راج محل کے زندہ ضمیر لوگوں نے مسلم لیگ ن کو راج محل سے بھر پور مینڈیٹ دیا ۔

انہوں نے سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان ،وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان ،وزیر قانون راجہ نثار احمد خان ،وزیر مال سردار فاروق سکندر ،ایم ایل اے راجہ نصیر احمد خان ،حلقہ ون سے امیدوار اسمبلی یوسف ملک ایڈووکیٹ ،حلقہ چڑہوئی سے امیدوار اسمبلی راجہ محمد اقبال ،ڈی جی وزیر اعظم سیکرٹریٹ ملک ذوالفقار احمد خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سالار جمہوریت ،جماعتی قیادت ،وزراء کرام امیدواران اسمبلی ڈی جی وزیر اعظم سیکرٹریٹ ملک ذوالفقار احمد خان نے جس اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مجھے ذمہ داریاںسونپی ہیں انشاء اللہ ان ذمہ داریوں کو بہتر انداز سے نبھانے کی کوشش کروں گا اور کبھی بھی قیادت کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائوں گا ۔

ملک محمد الیاس نے کہا کہ راج محل میں آج بجلی ،پانی سڑکوں ،صحت ،تعلیم جیسے مسائل کا انبار ہے ۔ویر اعظم آزاد کشمیر نے پہلے دورہ کوٹلی کے دوران راج محل کے مسائل کو سنا اور انہیں حل کرنے کی یقین دھانی کروائی ۔انشاء اللہ موجودہ حکومت راج محل سمیت حلقہ ون کے جملہ مسائل حل کرے گی ۔