23مارچ کا دن تاریخ قیام پاکستان میں بنیادی اہمیت کا حامل ہے ‘اس دن مسلمانان ہند نے قیام پاکستان کا فیصلہ کیا اور قرارداد پاکستان کی منظوری کے 7سال بعد قائد اعظم ؒکی قیادت میں علیحدہ ملک حاصل کیا‘پاکستان اسلامی دنیا کی واحد اور پوری دنیا کی مسلمہ ساتویں ایٹم طاقت ہے‘ ملک کا دفاع ناقابل تسخیر ہے‘ پاکستان پوری ملت اسلامیہ کی امیدوںکا محور و مرکز ہے

وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیددر خان کا یوم پاکستان پر مختلف وفود سے بات چیت

جمعرات 23 مارچ 2017 16:54

23مارچ کا دن تاریخ قیام پاکستان میں بنیادی اہمیت کا حامل ہے ‘اس دن مسلمانان ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیددر خان نے کہا ہے کہ 23مارچ کا دن تاریخ قیام پاکستان میں بنیادی اہمیت کا حامل ہے اس دن مسلمانان ہند نے قیام پاکستان کا فیصلہ کیا اور قرارداد پاکستان کی منظوری کے سات سال بعد قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں اپنے لئے علیحدہ ملک حاصل کر لیا ۔

آج پاکستان اسلامی دنیا کی واحد اور پوری دنیا کی مسلمہ ساتویں ایٹم طاقت ہے۔ ملک کا دفاع ناقابل تسخیر ہے ۔ پاکستان پوری ملت اسلامیہ کی امیدوںکا محور و مرکز ہے ۔تیزی سے ترقی کی جانب گامزن پاکستان دشمن کی آنکھوں میں کھٹکتا ہے اور پاکستان میں غیر ملکی قوتیں دہشت گردی میں ملوث ہین جن میں ہندوستان سرفہرست ہے ۔

(جاری ہے)

لیکن مسلح افواج پاکستان نے دشمن کی تام تر چالوں کو ناکام بنا دیا ہے اور دہشت گردیکے خلاف فیصلہ کن جنگ جاری ہے کشمیری قوم بھارت سے آزادی کے لئے برسر پیکار ہے اور تقسیم ہند کے نا مکمل ایجنڈے کی تکمیل چاہتی ہے۔

بھارت نے کشمیر پر جبری قبضہ کر رکھا ہے اور وہ بندوق کے زور پر کشمیریوں کو غلام رکھنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ کشمیری قوم نے بھارت کے جبر و تشدد کو شکست دیدی ہے اب بھارت بوکھلاہت کا شکار ہو کر لائن آف کنٹرول پر سول آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے لیکن وہ کشمیریوں کے جذبہ حریت کو سرد نہیں کر سکے گا۔ آح کے عظیم دن کے موقع پر ہم اس عزم کی تجدید کرتے ہیں کہ ہماری جدو جہد آزاد ی اس وقت تک جاری رہے گی جب تک کہ کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ نہیں بن جاتا۔

وہ پریڈ گراونڈ اسلام آبادیوم پاکستان کی مرکزی تقریب مین شرکت کے بعد آزاد کشمیر کے مختلف وفود سے گفتگو کر رہے تھے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا پاکستان رہتی دنیا تک قائم رہے گا یہ ملک اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا ہے اور کوئی دشمن پاکستان کے خلاف سازشوں میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔نہ پاکستان کو کمزور کر سکتا ہے۔ ناقابل تسخیر دفاع کے بعد اب ملک وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ترقی اور خوشحالی کی منزل کی طرف گامزن ہے۔

سی پیک کی تکمیل سے پاکستان کا شمار ابھرتی ہوئی معیشتوں میں ہو گا۔ بین الاقوامی اداروں نے پاکستان کی شرح نمو بہتر قرار دیتے ہوے اسے تیزی سے ابھرتی معشیت قرار دیا ہے وزیر اعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے سی پیک کی حمایت میں قرارداد کی منظوری بہت بڑی سفارتی کامیابی ہے ۔ سلامیت کونسل میں بھارت نے سی پیک پر تحفظات کا اظہار کیا لیکن دنیا نے بھارت کو کوئی اہمیت نہیں دی۔

سلامتی کونسل کی قرار داد میں خوش آئیند بات یہ ہے کہ اس قرارداد میں آزاد کشمیر کا ذکر بھی موجود ہے اور آزاد کشمیر کو سی پیک میں شامل کئے جانے کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔ سلامتی کونسل سے سی پیک کے حق میں قرار داد کی منظوری دوست ملک چین اور پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کا نتیجہ ہے۔ بھارت دنیا میں اس معاملے پر تنہا ہو گیا ہے اور اسے عالمی سطح پر سخت خفت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے عوام کو پرامن احتجاج سے روکنے کے لئے طاقت کا وحشیانہ استعمال شروع کر رکھا ہے لیکن کشمیریوں نے عزم و ہمت سے بھارتی مظالم کو شکست دے دی ہے جس کے بعد ہندوستان بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا ہے اور اس نے لائن آف کنٹرول پر آزاد کشمیر کے نہتے عوام پر جنگ مسلط کر رکھی ہے ۔مسلح افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دے رہی ہیں ۔ دفاع وطن کے لئے پوری کشمیری قوم مسلح افواج پاکستان کی پشت پر ہے ۔