23 مارچ کا دن ہماری تاریخ کا سنہرا باب اور اہم سنگ میل ہے، وفاقی وزیر احسن اقبال کا یوم پاکستان پر پیغام

جمعرات 23 مارچ 2017 16:44

23 مارچ کا دن ہماری تاریخ کا سنہرا باب اور اہم سنگ میل ہے، وفاقی وزیر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے یوم پاکستان پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ 23 مارچ کا دن ہماری تاریخ کا سنہرا باب اور اہم سنگ میل ہے۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم 23 مارچ کے دن تجدید عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کو علم اور ترقی کی راہ پر گامزن کر کے ایک باوقار اور عظیم قوم بنائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دنیا میں وہی قومیں زندہ رہتی ہیں جو علم کا پرچم تھام کر پائیدار ترقی کا راستہ اپناتی ہیں۔ پاکستان جس تیزی سے ترقی اور استحکام کی منزل کی جانب رواں ہے اسے برقرار رکھنا ہوگا اور آج کے دن ہمیں یہ عہد کرنا ہے کہ ہم محنت کو اپنا شعار، اپنے وقت کا بہترین استعمال اور ہر میدان میں جدت اختیار کرکے مثالی کردار ادا کریں گے۔ احسن اقبال نے کہا کہ پیداواری صلاحیت میں اضافہ، معیار کا حصول اور ہر میدان میں جدت ہمارا قومی عزم ہے۔