یوتھ ڈگری کے حصول کے علاوہ افکار اقبال ؒ کو اپنا شعار بنائیں، اشوک کمار

دلی خواہش ہے فارغ التحصیل ہوکر طلباء وطالبات ہر میدان میں ارفع واعلیٰ مقام حاصل کر سکیں، پرنسپل

جمعرات 23 مارچ 2017 16:44

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء) یوتھ ڈگری کے حصول کے علاوہ افکار اقبال ؒ کو اپنا شعار بنائیں، انسٹیٹوٹ آف انڈسٹریل الیکٹرونک انجینئرنگ اور اینویٹرز کے تعاون سے یوتھ کو ایمپاورنمنٹ کرنے کیلئے ایک عظیم الشان تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا جسکا عنوان اسپک ٹولیڈ تھا، پروگرام کا مقصد نوجوانوں میں قوت گویائی اور شعور کی بیداری کے ساتھ ساتھ ایک پر اعتماد لب ولہجہ جو ہر محاذ پر اپنی موثر اور بلند باآدب آواز کے ذریعے اپنے کردار وعمل سے دوسروں کی راہنمائی کر سکے۔

اس موقع پر ملک کے مایہ ناز ٹرینر اشوک کمار سنجوانی نے نوجوان طلباء وطالبات کو اگاہی فراہم کر تے ہوئے کہا کہ ایک مکمل شخصیت کیلئے تعلیمی قابلیت اور ڈگری ہی نہیں بلکہ اقبال کے شاہینوں کی طرح ایک مکمل بااعتماد اور باکمال شخصیت میں اپنے آپکو ڈھالنا بھی ضروری ہے تاکہ دنیا کہ کسی بھی حصے میں اپنے ملک کی آن بان اور شان کیلئے اپنا کردار ادا کرسکے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف گیسٹ پرنسپل IIEEاصحاب مرزا نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ ہمارے ادارے سے فارغ التحصیل ہوکر طلباء وطالبات انجینئر نگ کے علاوہ تمام شعبہ جات میں ایک اعلی وارفع مقام حاصل کرسکیں اور اسکے لئے ہم کوئی بھی کوتائی اور کمی کسی بھی صورت نہیں چاہتے ۔انہوں نے اشوک کمار سنجوانی سے اپیل کی کہ وہ باقاعدہ اسپیک ورکشاپس کا انعقاد کر کے یوتھ کو متحرک کریں ۔

پروگرام میں موجود مہمانان کنزیومر رائٹ پروٹیکشن کونسل آف پاکستان کے چیئر میں شکیل احمد بیگ ، صدر لگاسی ٹریننر ایس ڈی فرحان ، اقبال کے شاہین کی چیئر پرسن محترمہ اسرا جمشید خان ، آئی کے اسکولز اینڈ کوچنگ کے ڈائریکٹر عمران خالق، میں بولونگا کے سربراہ عدنان کدیا، اور فرزند علی نے اپنے مشترکہ خطاب میں طلباء وطالبات کو اس ملک کا بہترین سرمایہ کرداردیتے ہوئے کہا کہ وہ اساتذہ اور والدین کی آرزوں امنگوں کے علاوہ اس ملک کی تعمیر وترقی کے ضامن بھی ہیں پاکستان میں موجود ہر شخص یہ امید لگائے بیٹھا ہے کہ اس ملک کی یوتھ اس پاک سرزمین کی عزت وقار کے لئے ہر میدان میں سرخروہوکر سب کی امنگوں کی آئینہ دار ثابت ہوگی۔