مردم شماری کا عملہ گھروں کے باہر بیٹھنے پر مجبور، فکس اٹ کے بانی نے آواز اٹھا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 23 مارچ 2017 16:34

مردم شماری کا عملہ گھروں کے باہر بیٹھنے پر مجبور، فکس اٹ کے بانی نے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 مارچ 2017ء) : ملک بھر میں مردم و خانہ شماری کا پہلا مرحلہ جاری ہے، جو 15 مارچ سے شروع ہوا اور 15 اپریل تک جاری رہے گا۔ اس سے قبل بھی مردم شماری کے عملے سے عوام کے ناروا سلوک کی شکایات موصول ہوئی تھیں تاہم اب اس ضمن میں کراچی میں چلنے والی معروف مہم فکس اٹ نے بھی آواز اُٹھادی ہے۔

(جاری ہے)

فکس اٹ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بُک پر مردم شماری کے عملے میں شامل ایک شخص کی تصویر پوسٹ کی جس میں مردم شماری کرنے والے عملے کا ایک شخص کسی گھر کے باہر زمین پر بیٹھ کر رجسٹر میں ڈیٹا انٹر کر رہا ہے۔

تصویر کے ساتھ لکھا گیا کہ تمام پاکستانیوں سے درخواست ہے کہ مردم شماری کرنے والے اساتذہ کو پانی کا ایک گلاس اور بیٹھنے کے لیے ایک کُرسی فراہم کریں۔ مردم شماری کرنے والا عملہ ہمارا غلام یا نوکر نہیں بلکہ یہ لوگ یہ کام ملک کی بہتری کے لیے کر رہے ہیں۔ فکس اٹ کی جانب سے اپ لوڈ کی گئی اس تصویر کو سوشل میڈیا صارفین بھی زیادہ سے زیادہ شئیر کر کے فکس اٹ کے موقف کی حمایت کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :