ریسکیو 1122 کے صو با ئی ہیڈ کو ارٹرپشاور میںیو م پا کستا ن کے حو الے سے پرچم کشا ئی کی تقریب

جمعرات 23 مارچ 2017 16:34

ریسکیو 1122 کے صو با ئی ہیڈ کو ارٹرپشاور میںیو م پا کستا ن کے حو الے سے ..
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء)ایمر جنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122) کے صو با ئی ہیڈ کو ارٹرپشاور میںیو م پا کستا ن کے حو الے سے پرچم کشا ئی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ریسکیو ترجما ن بلال احمدفیضی نے بتایا کہ اس مو قع پر ریسکیو 1122کے چا ق و چو بند دستے نے سلا می پیش کی اور عا م تعطیل کے با وجود ریسکیو 1122کے تما م دفا تر کھلے رہے اور عوام کو سہولیا ت فراہم کی جا تی رہی۔

تقریب سے خطا ب کرتے ہو ئے ڈائر یکٹر جنرل ریسکیو 1122ڈاکٹر اسد علی خان نے کہا کہ 23ما رچ پا کستا ن کی حقیقی تعمیر کا خواب اور بر صغیر کے مسلما نو ں کے لیے الگ اسلا می نظام کے قیا م کا دن ہے اور ہم اس عہد سا ز دن کے موقع پر یہ عہد کر تے ہیں کہ ملک کی سا لمیت اور بقا ء کے لیے کسی بھی قسم کی قربا نی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر اسد علی خان نے کہا کہ پا کستا ن کو امن کا گہوارہ اور تر قی یا فتہ ملک بنا نے کے لیے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کر نا پڑے گا۔

ریسکیو 1122 عوام کو بہترین اور بروقت سہولیا ت فراہم کر رہاہے کیونکہ ریسکیو اہلکا ر اپنے فرائض عبا د ت سمجھ کر ادا کر تے ہیں ۔ریسکیو 1122 ہر قسم کی قدرتی اور نا گہا نی آفا ت سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیا ر ہے ریسکیو 1122 کے اہلکا ر مکمل منصو بہ بندی کے تحت ہر ایمر جنسی سے نمٹتے ہیں۔