پشاورپولیس کی گزشتہ ایک ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ،پانچ ہزارسے زائد جرائم پیشہ گرفتار

جمعرات 23 مارچ 2017 16:34

پشاورپولیس کی گزشتہ ایک ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ،پانچ ہزارسے زائد جرائم ..
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء)پشاور نے گزشتہ ایکہفتے کے دوران سٹی،کینٹ ،رورل اور صدر سرکلز کے مختلف تھانہ جات کے حدود میں جرائم پیشہ،مشتبہ اور عادی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون مزید تیز کرتے ہوئے 5157افراد کو گرفتار کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی سی پی او پشاور محمد طاہر خان کی حصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز پشاور سجاد خان کی نگرانی میںچاروں سرکلز کے ایس پیز کی قیادت میں متعلقہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز بمعہ دیگر پولیس پر مشتمل ٹیموں نے گزشتہ 1ہفتے کے دوران جرائم پیشہ ،مشتبہ اور عادی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون مزید تیز کرتے ہوئے ضلع بھر کے سٹی،کینٹ ،رورل اور صدر سرکلز کے مختلف تھانہ جات کے حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشنز اور مختلف کامیاب کاروائیوں کے دوران 5157ملزمان کو گرفتار کرکے چالان عدالت کر چکے ہیں۔