گرڈ کے لئے لکی سٹی میں حصول اراضی کے بعدبلا تاخیراس پر عملی کام جلد شروع کیاجائے گا،ہمایون سیف اللہ

جمعرات 23 مارچ 2017 16:34

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء)سینیئر ہمایو ن سیف اللہ خان نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ لکی سٹی کیلئے 132کے وی گرڈسٹیشن کے قیام کیلئے ان کے خاندان کی جاری کوششیں رنگ لے آئی ہیں اورواپڈا کے اعلیٰ حکام نے سیون ایس ٹی ڈی جی پروگرام کے تحت پاور سیکٹر کے اس اہم منصوبے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ گرڈ کیلئے لکی سٹی میں حصول آراضی کے بعدبلا تاخیراس پر عملی کام شروع کیاجائیگا۔

یہ اعلان انہوںنے ضلع ناظم اشفاق احمد خان مینا خیل اور ناظم لکی ون ملک شفقت اللہ خان کی قیادت میں اپنی رہائش گاہ پر الگ الگ وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ہمایون سیف اللہ خان نے گرڈسٹیشن منصوبے کی منظوری دینے پر وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف ،واپڈاچیف ودیگر متعلقہ حکام کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گرڈسٹیشن کا قیام لکی شہر کے عوام کا دیرینہ مطالبہ جبکہ ان کے خاندان کا اہلیان لکی کے ساتھ کیاہوا وعدہ تھا جسے پورا کرنے کیلئے وہ مسلسل کوشاں رہیںاور سابقہ چیف انجنئر پیسکو یونس خان مروت کے ہمراہ انہوںنے چیف ایگزیکٹیو پیسکو اور واپڈ ا کے اعلیٰ حکام سے متعدد بار ملاقاتیں کیں جوخدا کے فضل وکرم سے باآور ثابت ہوئی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ گرڈسٹیشن کو کروڑوں روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائیگا جس کے قیام سے لکی سٹی میں بجلی کے مسائل کا خاتمہ ہونے سے علاقے میں کاروبار اور صنعتی ترقی کو فروغ ملے گا۔انہوںنے کہا کہ گرڈسٹیشن کے علاوہ کروڑوںروپے کی خطیر لاگرت سے لکی سٹی کو قدرتی گیس کی فراہمی ،شہر کے ساتھ گمبیلا پل ، منجیوالا لکی لنک اور چشمہ درہ تنگ روڈز ،گرلز ڈگری کالجز کی تعمیر،لکی سٹی کیلئے الگ 11ہزار کے وی ٹرانسمیشن لائنیں بچھانے اور محال پنیالہ کے بجلی سے محروم19دیہاتوں کو بجلی کی سہولت فراہم کرنے سمیت دیگر چھوٹے بڑے ترقیات منصوبے خالصتاًً سیف اللہ برادران کے کوششوںکی مرہون منت ہیں۔