پاراچنار میں یوم پاکستان کی مناسبت سے تقریب کاانعقاد

جمعرات 23 مارچ 2017 16:34

پاراچنار میں یوم پاکستان کی مناسبت سے تقریب کاانعقاد
․ پاراچنار۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء) پاراچنار میں 23مارچ یوم پاکستان کے دن کے حوالے سے ایف سی گروانڈ میں ایک باوقار تقریب منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

کمانڈنٹ کرنل عمر ملک کی جانب سے پرچم کشائی کے بعد پروگرامباقاعدہ آغازہوا تقریب میں سول اور ایف سی ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے کے بعد سول والی بال ٹیم نے مقابلہ جیت لیا۔اس کے بعد رسہ کشی اور علاقائی رقص (غرہ) بھی پیش کیا گیا۔پروگرام کے آخر میں ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔پرورگرام میں علاقے کے مشران ،آفسیرز،سکول کے بچوں نے شرکت کی۔33AKکے کرنل بابر سلطان اور دیگر فوجی افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :