شہید لانس نائیک محمد رفیق فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

جمعرات 23 مارچ 2017 16:34

شہید لانس نائیک محمد رفیق فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
پاراچنار۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء) جنوبی وزیر ستان انگور اڈہ دھماکے میں شہید لانس نائیک محمد رفیق کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ کوتری اپر کرم میں سپرد خاک کیا گیا۔اس موقع پر کور ایس ایم ایس کے افسیرز بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

محمد رفیق 133وینگ ایس ڈبلیو ایس میں اپنے خدمات سر انجام دے رہے تھے۔وہ گذشتہ دن انگور اڈا بارڈر پر سکاوٹس کے جوانوں کے ہمراہ معمول کی گشت پر تھے کہ انکی گاڈی بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں دو سیکورٹی اہلکار شہید دو شدید زخمی ہو گئے۔محمد رفیق کو کرم ایجنسی آبائی گائوں کوتری میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔شہید کے دو بیٹے اور دو بیٹیاںہیں ۔

متعلقہ عنوان :