وزیراعظم نےپاکستانی ہائی کمشنرکیخلاف انکوائری رپورٹ طلب نہیں کی،ڈاکٹرالتماش

سیدفوادشاہ نامی شخص نےصحافیوں کوغلط معلومات فراہم کیں،جعلی کاغذات واسنادپرکےپی کے پولیس میں سپاہی بھرتی ہواتھا،پاکستانی صحافی برادری پروپیگنڈے کو خبربنانے کی بجائے اس کی حوصلہ شکنی کریں، پاکستانی سفیر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 23 مارچ 2017 16:20

اسلام آباد /کوالا لمپور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔23مارچ2017ء) : وزیراعظم کی طرف سے ملائشیامیں پاکستانی سفیر کے خلاف وزارت خارجہ سے انکوائری رپورٹ طلب کرنے کی بے بنیاد خبر ملائشیا میں سیاسی پناہ حاصل کرنے اور پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والے پاکستانی باشندے کی کارستانی نکلی، پاکستان ہائی کمیشن کوالا لمپور نے حقائق جاری کر دئیے ، بدھ کو ملائشیا میں پاکستانی سفارتخانے کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سید فواد شاہ نامی شخص جو پشاور کا رہائشی تھا اور جعلی کاغذات و اسناد پر کے پی کے پولیس میں سپاہی بھرتی ہوا تھا مگر اس کا فراڈ پکڑا گیا اور مقدمہ درج ہونے کے بعد پاکستان سے تھائی لینڈ فرار ہو گیا ، فواد شاہ نامی شخص چوری کے ایک کیس میں سزا یافتہ بھی ہے جو اب یہاں کوالا لمپور میں رہائش پذیر ہے نے پاکستان میں موجود کچھ معزز صحافیوں کو غلط رپورٹنگ پیش کرکے ملائشیا میں پاکستانی اور ملائشین کمیونٹی کے درمیان کئی بار انتشار پھیلانے کا باعث بن چکا ہے ، وہ کئی بار مکمل بے بنیاد خبریں پھیلا کر ہائی کمشنر پاکستان ہائی کمیشن کوالا لمپور سید حسن رضا کو دباوٴ میں لاکر سفارتخانہ سے پاسپورٹ حاصل کرنا چاہتا ہے حالانکہ اس نے پاکستان کے خلاف فرقہ واریت اور لسانیت کی بنیاد پر زہر اگل کر اقوام متحدہ کے ادارے UNHCR سے سیاسی پناہ کیلئے باقاعدہ کارڈ حاصل کررکھا ہے جس کی بنیاد پر وزارت داخلہ پاکستان نے اس کے قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کو بلاک کر رکھا ہے ایسے میں پاکستان ہائی کمیشن کوالا لمپور پاکستانی پاسپورٹ یا شناختی کارڈ جاری کرنے کا مجاز نہ ہے ، ترجمان نے واضح کیا کہ ہائی کمشنر سید حسن رضا پاکستان کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کے حل کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں جبکہ سفارتخانہ کسی ایسے شخص کی مدد کرنے سے قاصر ہے جس نے وطن عزیز کے خلاف زہر اگلتے ہوئے خود اپنے ہاتھوں سے پاکستانی شہریت منسوخ کرا کے UNHCRکارڈ حاصل کررکھا ہو، ترجمان نے پاکستان میں موجود معزز میڈیا اور صحافیوں سے درخواست کی کہ سید فواد شاہ نامی شخص کی طرف سے دی گئی معلومات اور پروپیگنڈے کو خبر بنانے کی بجائے اس کی حوصلہ شکنی کی جائے اور کسی بھی قسم کی معلومات کیلئے برائے راست پاکستان ہائی کمیشن کوالا لمپور کے فون نمبرز+60321618877-9 یا ای میل [email protected] پر دفتری اوقات کار میں رابطہ کریں ، ترجمان کے مطابق پاکستانی سفیر سید حسن رضا کے خلاف بے بنیاد خبروں پر پاکستانی شہریت ترک کرنے والے شخص کو ہمیشہ شرمندگی اٹھانا پڑی ہے کیونکہ جو بے بنیاد خبریں اس کی طرف سے جاری کی جاتی ہیں خود میڈیا اور معزز صحافی اس کی تردید یا وضاحت جاری کر دیتے ہیں جس پر پاکستان ہائی کمیشن کوالا لمپور ان کا مشکور ہے �

(جاری ہے)


متعلقہ عنوان :