چین،2016میں منشیات سے متعلق جرائم میں 168000افراد گرفتار

جمعرات 23 مارچ 2017 16:25

چین،2016میں منشیات سے متعلق جرائم میں 168000افراد گرفتار
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) چین کے قومی منشیات کنٹرول کمیشن کے مطابق چینی پولیس نے گزشتہ سال منشیات کی تیاری یا سمگلنگ کے الزام میں 168000افراد کو گرفتار کیا ہے اور منشیات سے متعلق 1لاکھ40ہزار مجرمانہ مقدمات کا تصفیہ کیا ہے ۔ کمیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق پولیس نے ہیروئن ، میتھم فیٹامائنز اور کیٹامائنز سمیت 82.1منشیات ضبط کر لیں ۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ منشیات سے متعلق جرائم کے پھیلائو پر موثر طور پر قابو پا لیا گیا ہے ۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ 725اہلکاروں کوغیرموزوں منشیات کنٹرول کوششوں کا جوابدہ ٹھہرایا گیا ہے ۔ چین میں 100ملین سے زائد طلباء کو منشیات کے خطرات سے آگاہ کرکے انسداد منشیات پیغام کو تیز کر دیا ہے ۔ چین میں ایک ملین سے زائد افرادمنشیات عادی ہیں جن میں سے 2016میں 357000کا نشے کی لت کا کامیابی سے علاج کیا گیا ہے ۔ مزید برآں چین نے منشیات پر کنٹرول کے تعاون کو مستحکم کرنے کیلئے کئی ممالک سے دست تعاون بڑھایا ہے ۔

متعلقہ عنوان :