چینی نائب وزیراعظم روس میں آرکیٹک فورم میں شرکت کریں گے

جمعرات 23 مارچ 2017 16:25

چینی نائب وزیراعظم روس میں آرکیٹک فورم میں شرکت کریں گے
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) چین کے نائب وزیراعظم وانگ یانگ 28سی31مارچ تک شمالی روس کے آرکھن گیلسک میں بین الاقوامی آرکیٹک فورم میں شرکت کریں گے ۔ یہ بات چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے بدھ کو بتائی ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان چھون اینگ نے کہا کہ وانگ کو روس کے نائب وزیراعظم دمتری روگوزن نے مدعو کیا ہے ۔ روس کے دورے کے دوران وانگ چین اور روس کے وزرائے اعظم کے درمیان باقاعدہ اجلاسوں کیلئے مشترکہ کمیشن کے چیئرمینز اجلاس کی روگوزن کے ساتھ صدارت کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :