بیلٹ اینڈ روڈ پر چینی سرمایہ کاری کی رفتار برقراررہے گی

منصوبے سے منسلک ممالک کیلئے چینی سرمایہ کاری حاصل کرنے کا اچھا موقع ہے چینی حکومت بھی غیر ملکی سرمایہ کاری کی حکمت عملی کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گی،رپورٹ

جمعرات 23 مارچ 2017 16:25

بیلٹ اینڈ روڈ  پر  چینی سرمایہ کاری کی رفتار برقراررہے گی
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) بین الاقوامی غیر یقینی اور اقتصادی سست روی کے باوجود 2017ء میں بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے پر سرمایہ کاری کرنیوالی چینی کمپنیوں کی طرف سے اپنے کام کی تیز رفتار برقراررہے گی، چینی حکومت کے منصوبے کے تحت روڈ اینڈ بیلٹ علاقے کے ممالک کے لئے چینی سرمایہ کاری حاصل کرنے کا اچھا موقع ہے ، خاص طورپر جنوب مشرقی ایشیاء اور جنوبی ایشیا ء کے ممالک کیلئے کیونکہ ان کی مارکیٹ میں اس کے بڑے مواقع موجود ہیں ۔

(جاری ہے)

یہ بات ڈی لائٹی 2017ء آئوٹ بائونڈ انویسٹمنٹ گائیڈ میں بتائی گئی ہے، مغربی یورپ اور شمالی امریکہ کے ممالک چین کی غیر ملکی سرمایہ کاری کے سب سے بڑے طلب گار رہیں گے تا ہم علاقے کی بنیادی معیشتوں کی نئی سیاسی قیادت چین کے ساتھ تجارتی تعلقات کے مواقع پید ا کر لے گی ، ان تبدیلیوں کے باوجود چینی کمپنیاں غیر ملکی مارکیٹوں میں سرمایہ کاری کی خواہش مند ہیں اور چینی حکومت بھی غیر ملکی سرمایہ کاری کی حکمت عملی کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گی کیونکہ یہ اس کے اپنے معاشی ڈھانچے کے لئے امید افزا ہے ۔