کویت میں یوم پاکستان کی پر شاندار تقریب کا انعقاد

جمعرات 23 مارچ 2017 16:17

کویت میں یوم پاکستان کی پر شاندار تقریب کا انعقاد
کویت سٹی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء) کویت میں یوم پاکستان کی پر شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ کویت کے دارلحکومت کویت سٹی میں یوم پاکستان کے مواقع پر پاکستانی سفارتخانے میں پاکستانی سفیر غلام دستگیر نے سبز ہلالی پرچم لہراکر تقریب کا آغازکیا اور ملک وقوم کی سلامتی ،خوشحالی اور ترقی کے لئے خصوصی دعا کی گئی،تقریب میں خطاب کرتے ہوئے انھوں نے صدر پاکستان ممنوں حسین اور وزیر اعظم محمد نواز شریف کے پیغامات پڑھ کر سنائے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بچوں نے ملی نغمے گا ئے جنہیں وہاں موجود مہمانوں نے بے حد پسند کیا ۔ تقریب میں پاکستانی کیمونٹی سمیت کویت کی اعلی سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :