پرتگال میں یوم پاکستان کی پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا

جمعرات 23 مارچ 2017 16:17

پرتگال میں یوم پاکستان کی پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا
لزبن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء) پرتگال میں یوم پاکستان کی پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ پرتگال کے دارلحکومت لزبن میں یوم پاکستان کے مواقع پر پاکستانی سفارتخانے میں یوم پاکستان کی شاندار تقریب کا آغاز پاکستانی سفیر زاراکبری نے قومی پرچم لہراکر کیا،تقریب میں خطاب کرتے ہوئے انھوں نے صدر پاکستان ممنوں حسین اور وزیر اعظم محمد نواز شریف کے پیغامات پڑھ کر سنائے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بچوں نے ملی نغمے گا کر حاضرین کے دل جیت لئے۔ تقریب میں پاکستانی کیمونٹی سمیت پرتگال کی اہم سیاسی شخصیات اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :