بیلجیئم میں یوم پاکستان کی پر وقار تقریب

جمعرات 23 مارچ 2017 16:17

بیلجیئم میں یوم پاکستان کی پر وقار تقریب
برسلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء) بیلجیئم میں یوم پاکستان کی پر وقار تقریب میں بچوں نے ملی نغنے گا کر سماں باندھ دیا۔

(جاری ہے)

بیلجیئم کے دارلحکومت برسلز میں یوم پاکستان کے واقع پاکستانی سفارتخانہ میں یوم پاکستان کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر پاکستان کی سفیر نغمانہ ہاشمی نے قومی پرچم لہراکر تقریب کا آغاز کیا،حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے صدر پاکستان ممنون حسین اور وزیر اعظم محمد نواز شریف کے پیغامات پڑھ کر سنائے۔ تقریب میں پاکستانی کیمونٹی سمیت بیلجیئم کی اعلی سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں بچوں نے ملی نغنے پڑھ کر سماں باندھ دیا۔

متعلقہ عنوان :