حب بجلی منصوبے سے 40لاکھ گھر روشن ہو ں گے

کوئلے سے بجلی پیدا کرنیوالا یہ ایک بڑا منصوبہ ہے جو 2019ء میں مکمل ہو گا چینی اور پاکستانی کمپنیوں کے مشترکہ منصوبے سے 1320میگاواٹ بجلی حاصل ہو گی

جمعرات 23 مارچ 2017 16:10

حب بجلی  منصوبے سے  40لاکھ گھر روشن ہو ں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) چین کو یقین ہے کہ پاکستان میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والا زیر تعمیر ایک بڑا منصوبہ پاکستان میں بجلی کے بحران کو کم کرنے میں معاون ثابت ہو گا ، یہ پلانٹ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت بلوچستان کے علاقے حب میں تعمیر کیا جا رہا ہے، پاکستان اور چین کے اعلیٰ حکام نے اس کا سنگ بنیاد رکھا تھا ، اس سے 1320میگاواٹ بجلی حاصل ہو گی اور یہ چائنا پاور انٹرنیشنل ہولڈنگ لمٹیڈ اور حب پاور کمپنی کا مشترکہ منصوبہ ہے جو پاکستان کے جنوب مغربی صوبے کے ساحلی شہر حب میں دو ارب ڈالر سے لگایا جا رہا ہے ، کوئلے سے حاصل ہونے والی بجلی سے چالیس لاکھ گھروں کو فائدہ پہنچے گا ، منصوبہ اگست 2019ء میں مکمل ہو گا ، اس منصوبے سے سستی بجلی حاصل ہو گی جس کا پاکستان میں خیر مقدم کیا گیا ہے کیونکہ بجلی کے اس بحران میں مہنگی بجلی فراہم ہورہی ہے ۔

(جاری ہے)

چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق حب میں لگائے جانیوالے اس پلانٹ انتہائی اعلیٰ ٹیکنالوجی کے حامل بوائلر یونٹ لگائے جائیں گے ، جو کوئلے کے معیار کو بہتر کرے گی ،اس سے آلودگی کم ہو گی اور ایندھن کے اخراجات بھی کم ہو جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :