چین کا دمشق کے ملٹری ہسپتال کیلئے عطیہ

عطیہ میں 90 ویل چیئرز ،40 بیساکھیاں شامل ہیں

جمعرات 23 مارچ 2017 16:08

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) چین نے شام کے دارالحکومت دمشق کے ملٹری ہسپتال کیلئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر طبی آلات عطیہ کئے ہیں ، ان آلات میں90 ویل چیئرز ،40 بیساکھیاں شامل ہیں ، یہ سامان دمشق کے مغرب میں واقع فوجی ہسپتال کو دیا جائے گا ، شا م میں چینی سفیر کی کیان جن نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امدادی سامان شام کے ساتھ دوستی کے اظہار کی ایک مثال ہے اور ہم ہسپتال کو یہ سامان عطیہ کرتے ہوئے بے حد خوشی محسوس کررہے ہیں ، یہ معمولی امداد ہے تا ہم یہ شام کے عوام کے ساتھ دوستی کے اظہار کی ایک مثال ہے کہ ہم ان کے ساتھ ہمدردی رکھتے ہیں جو جنگ کے چیلنج کا مقابلہ کرتے ہوئے نقصان اٹھا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم شامی عوام کی مشکلات کم کرنے کے لئے اپنا فرض ادا کرتے رہیں گے ، شام کی حکومت اور عوام کو طبی آلات کی فراہمی اور معاشی تعاون کرتے رہیں گے ۔

متعلقہ عنوان :