شامی بحران پر آئندہ امن مذاکرات اہم ہو سکتے ہیں

تنازعے کے فریق درست سمت چل پڑیں تو روشنی کی کرن نظر آتی ہے، چینی مندوب

جمعرات 23 مارچ 2017 16:08

جنیوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) چین نے کہا ہے کہ شام کے بحران پر آئندہ ہونیوالے امن مذاکرات اہم ثابت ہو سکتے ہیں اور ان سے سیاسی اور شامی تنازعہ ختم ہو سکتا ہے، ہر کوئی جانتا ہے کہ امن کا عمل ایک طویل عمل ہے اور امن ایک رات میں حاصل نہیں کیا جا سکتا تا ہم اگر تنازعے کے فریق درست سمت میں چل پڑیں تو اس سے سرنگ کے دوسرے سرے پر روشنی کی کرن نظر آتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار شام کے لئے چینی حکومت کے خصوصی نمائندے زی زیائو یان نے اخبار نویسوں سے مذاکرات کے پانچویں دور کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے چوتھے مرحلے میں پیشرفت ہوئی ہے اور مستقبل کی بات چیت کیلئے ایک تین نکاتی ایجنڈا تیار کیا گیا ہے اور اس بات کا بھی اعادہ کیا گیا ہے کہ صرف سیاسی حل ہی اس تنازعے کو ختم کر سکتا ہے جس میں 310000سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امن مذاکرات میں شامل متحارب گروپوں کو مذاکرات جاری رکھنے چاہئیں اور اس مسئلے کو ترجیح دینی چاہئے جس کے بعض معاملات پر اتفاق رائے ہو چکا ہے، مذاکرات کے پانچویں رائونڈ میں گورننس ، آئینی معاملات ، انتخابات ، دہشتگردی کے خاتمے ، سلامتی اور اعتماد سازی کے اقدامات پر غور کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :