یوم پاکستان کے موقع پر'' رن فار کراچی'' کے نام سے میراتھون ریس کا انعقاد

جمعرات 23 مارچ 2017 16:08

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء) یوم پاکستان کے موقع پر'' رن فار کراچی'' کے نام سے میراتھون ریس منعقد کی گئی۔ ریس میں جامعات کے طلبہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے حصہ لیا۔ حب الوطنی کے جذبے کو اجاگر کرنے کے لیئے نجی یونیورسٹی اورایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے تحت رن فار کراچی میراتھون ریس کااہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

ریس میں 4 جامعات کے طلبہ اور مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے حصہ لیا، بچوں ، بڑوں سب ہی نے مل کر ریس لگائی جس میں پیرا اسپورٹس سے 30 اسپیشل بچوں نے حصہ لے کر ثابت کردیا کہ وہ کسی سے کم نہیں ہیں۔ریس 3 کیٹیگریز میں منعقد گئی تھی جس میں 1 کلومیٹر، 5 کلومیٹر اور 10 کلومیٹر کیکیٹگری شامل تھیں۔ 10کلومیٹر کی ریس سی ویو پر مکڈونلڈ سے شروع ہو کر خیابان اقبال پہنچ کر اختتام پزیر ہوئی۔ اس موقع پر ریس جتنے والے افراد میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :