آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کا میئر کراچی کی جانب سے کے ایم سی ملازمین کے لئے حج قرعہ اندازی کی بحالی کا خیر مقدم

جمعرات 23 مارچ 2017 16:08

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء) کے ایم سی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر جمیل فاروقی نائب صدر محمد نذیر لاکھانی، جنرل سیکریٹری محمد بلال منظر نے میئر کراچی وسیم اختر کی حج قرعہ اندازی کی بحالی اور دو افراد کو اپنے جیب خرچ سے بھیجنے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے ۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق ایسوسی ایشن نے کہا کہ میئر کراچی کے اس اقدام نے افسران اور عملے کے دل جیت لئے ہیں۔ ایسوسی ایشن نے اس عزم کو دہرایا کہ ہم میئر کراچی کا ہر پلیٹ فارم پر ساتھ دیں گے۔

متعلقہ عنوان :