لندن ، زخمی پولیس اہل کار کو بچانے کی کوشش کرنے والا دلیر وزیر

جمعرات 23 مارچ 2017 15:23

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء) لندن حملے کے واقعے کے دوران برطانوی پارلیمنٹ کے ایک رکن کی جانب سے انسان دوستی کی اعلی اقدار کا مظاہرہ سامنے آیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کی عمارت کے سامنے برطانوی پولیس کے ایک اہل کار کو چھرے سے زخمی کیے جانے بعد مذکورہ رکن فوری طور پر اس اہل کار کے پاس پہنچا اور اٴْس کے منہ پر اپنا منہ رکھ کر مصنوعی تنفس کے ذریعے موت کے منہ میں جانے سے بچانے کی بھرپور کوشش کرتا رہا۔

تاہم پولیس اہل کار جانبر نہ ہو سکا۔سوشل میڈیا پر چلنے والی تصویر میں امور خارجہ کے وزیر اور برطانوی دار العوام کے رکن ٹوبیاس ایلوٴْڈ پولیس اہل کار کے فوت ہوجانے پر انتہائی رنجیدہ حالت میں نظر آ رہے ہیں۔ ایلوٴْڈ نے اپنے طور مصنوعی تنفس کے ذریعے اس پولیس اہل کار کی مدد کی ہر ممکن کوشش کی تاہم ان کی یہ کاوش اسے موت کے منہ میں جانے سے نہ بچا سکی۔

متعلقہ عنوان :