شام، الرقہ میں 100 امریکی سپاہیوں کے اتارے جانے کی اطلاعات،حلب اور الرقہ کے درمیان سپلائی روٹ بند کردیا گیا

جمعرات 23 مارچ 2017 15:23

دمشق۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء) شام میں شدت پسند گروپ ’داعش‘ کے دارالحکومت قرار دیے جانے والے الرقہ شہر میں امریکی فوج کے تازہ دستوں کے اتارے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔’العربیہ‘ نیوز چینل نے اپنے ذرائع سے دعوی کیا ہے کہ امریکی ’انفنٹری‘ [پیادہ] فوج کے 100 تربیت یافتہ سپاہیوں کو الرقہ کے نواحی علاقوں ابو ھریرہ، المشیرفہ، الکرین اور المحیمہ میں فضاء سے اتارا گیا۔

(جاری ہے)

امریکی فوجیوں نے شامی اپوزیشن کی ڈیموکریٹک فورسز کی معاونت سے حلب اور الرقہ کے درمیان سپلائی لائن کاٹ دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کرد ملیشیا ’حمای? الشعب‘ نے اپنے جنگجوؤں کو جعبر کے مقام سے کشتیوں کے ذریعے پہنچانا شروع کیے ہیں۔درایں اثناء سیرین ڈیموکریٹک فورسز کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کی قیادت میں عالمی اتحادی فوج کے اہلکاروں کی نفری الرقہ میں اتاری گئی ہے تاکہ داعش کے خلاف جاری آپریشن کو مزید وسعت دی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :